قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس کی خراب صورتحال پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
پاکستانی کرکٹرز فٹنس بہتر کرنے کاکول پہنچ گئے
وسیم اکرم نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس لیول کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نے اس بارے میں ابھی تک زیادہ بات نہیں کی اور نہ ہی اس حوالے سے میرے پاس کوئی اندر کی خبریں ہوتی ہیں لیکن مجھے دو سال پہلے سے ہی پتہ تھا کہ کرکٹرز فٹنس پر توجہ نہیں دے رہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ اب ورلڈکپ کے دوران پوری دنیا نے بھی دیکھ لیا کہ ہماری کرکٹ ٹیم کی فٹنس کتنی اچھی ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے رواں ماہ بنگلادیش کے خلاف میدان میں اُترے گی، میڈیا رپورٹس کے مطابق اِس سیریز میں کئی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔
بنگلادیش کے خلاف ہوم سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز 21 اگست سے ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا