حکومتِ سندھ کا 20 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع حکومت سندھ نے 20 اگست بروز منگل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کی تقریب منگل کو بڑے پیمانے پر منعقد کی جائے گی، اس حوالے سے سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن کا اجرا کیا ہے جس میں صوبے میں 20 اگست بروز منگل عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے دائرہ کار میں آنے والے تمام دفاتر، تعلیمی ادارے، خود مختار اور نیم خودمختار ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز صفر کی 14 تاریخ  کو بند رہیں گی جو 20 اگست کو ہے

یاد رہے کہ شاہ عبد اللطیف بھٹائی کا عرس ہر سال 14 صفر (ہجری کیلنڈر کے دوسرے مہینے) کو شروع ہوتا ہے اور تین روز تک جاری رہتا ہے۔

عرس کی تین روزہ تقریب کا آغاز شعری میراتھن، ادبی کانفرنس اور دیگر سرگرمیوں سے ہوگا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*