لبنان: اسرائیلی فوج کا رہائشی عمارت پر حملہ، بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے میں بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل فوج نے ہفتے کے روز جنوبی لبنان کے شہر میں ایک رہائشی عمارت پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق شام سے تھا جب کہ زخمیوں کی حالت شویشناک ہونے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مقامی حکام کی جانب سے فوری طور پر جاں بحق افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ علاقے میں حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*