پی آئی اے کا خصوصی طیارہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لے کر پہنچ گیا ہے۔
پاکستان اینٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ گزشتہ رات یوکرین میں پھنسے 232 پاکستانیوں کو وطن واپس لے کر پہنچا ہے۔
پی کے 7788 نے رات 12 بجے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر لینڈ کیا تھا اور اس وقت پی آئی اے اور وزارت خارجہ کی حکام ائیرپورٹ پر موجود تھے۔پاکستانیوں کی وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایئرمارشل ارشد ملک نے بھی پی آئی اے کی کاوشوں کو سراہا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام بھی جاری کیا جس میں وطن پہنچنے والوں کے جذبات دیکھے جاسکتے ہیں۔
وطن واپس پہنچنے پر جذباتی مناظر، بہت سے مسافر وطن کی سرزمین پر آببیدہ ہوگئے جبکہمسافروں کی جانب سے پاکستان زندہ باد اور پی آئی اے پائندہ بعد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔طیارہ علی الصبح پاکستان سے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا بھیجا گیا تھا جو کہ وزارت خارجہ اور حکومت پاکستان کی ہدایات پر روانہ کیا گیا تھا۔