داود انجینئرنگ یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی گاڑی پر فائرنگ

کراچی(رپورٹ:کامران شیخ)

داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی, واقعہ اورنگی ٹاون کالج کے پاس پیش آیا, نمائندہ قومی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ثمرین نے بتایا کہ وہ اپنے دیگر اسٹاف سمیت فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہیں, فائرنگ انکی گاڑی پر کی گئی تھی
وہ گاڑی میں سوار نہ ہونے کے باعث محفوظ رہیں, ڈاکٹر ثمرین نے بتایا کہ وہ جشن آزادی کی تقاریب کے سلسلے میں دو روز سے اورنگی ٹاؤن جارہی تھیں ,گولی گاڑی کے ریڈی ایٹر پر لگی واقعہ کے بعد ڈاکٹر ثمرین اسکول کے اندر چلی گئیں,
ڈی آئی جی ویسٹ حفیظ الرحمٰن  بگٹی نے بتایا کہ ڈاکٹر ثمرین کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے, معاملہ اسٹریٹ کرائم کا نہیں ہےواقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے ڈی آئی جی ویسٹ سے معاملے کی تفصیلات طلب کرلیں انھوں نے ضلعی فورس پر مشتمل ٹیم کو متحرک کرنے اور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے, جبکہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی, انھوں نے ڈاکٹر ثمرین پر ہونیوالے حملے کی شدید مذمت کی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ثمرین سابق وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*