مونسپل چیئرمین صدر ٹاون منصور احمد شیخ نے سپریم کورٹ کے آرڈر کی کھلے عام دھجیاں اڑا دیں



شاہراہ لیاقت پرغیر قانونی دکانوں کی تعمیر کردی گئی
ویمن کالج کی دیوار کے ساتھ وال فکسنگ ، اردو بازار کے قریب 20 کے قریب فٹ پاتھ پر اسٹالز نما دکانیں بنا ڈالیں

تین لاکھ سے پانچ لاکھ روپے فی اسٹال سے رقم کی وصولی، اردو بازار میں عوام پہلے سے ٹریفک مسائل سے دوچارہیں

وال فکسنگ صدر ٹاون کے دیگر ایریاز میں بھی شروع کرنے کے لیے بروکرز نما ایجنٹ کی خدمات حاصل کر لی گئیں ، ذرائع

کراچی )رپورٹ اے آر ملک )مونسپل چیئرمین منصور احمد نے بے روزگار اسکیم کا بہانہ بنا کر سپریم کورٹ کا آرڈر 25 اپریل 2024 کے آرڈر کو یکسر نظر انداز کر کے شاہراہ لیاقت ویمن کالج کی دیوار کے ساتھ وال فکسنگ کی ہے اردو بازار کے قریب 20 کے قریب فٹ پاتھ پر اسٹالز نما دکانیں بنا ڈالی ہوس زر میں مبتلا مونسپل چیئرمین توہین عدالت بھی کر بیٹھا ذرائع کے مطابق تین لاکھ سے پانچ لاکھ پر اسٹال سے رقم وصول کی گئی ہے پہلے ہی اردو بازار اور اعتراف میں عوام ٹریفک کے مسائل سے دوچار ہیں مزید 20 سے زائد اسٹالز لگنے کی وجہ سے علاقہ مکین ذہنی اذیت سے دوچار ہوں گے ادارے کے توسط سے علاقہ مکینوں نے اعلی عدلیہ سے سوموٹو ایکشن لینے کی اپیل کی ہے زیر نظر تصویر میں بخوبی دیکھا جا سکتا ہے ابھی سے اسٹال کے علاوہ بھی جگہ پر گھیرا گھاری شروع ہو چکی مزید چند دنوں بعد موجودہ سڑک سے فٹ پاتھ کا نام و نشان ختم ہو جائے گاانتہائی اہم ذرائع کے مطابق اسی طریقے سے وال فکسنگ صدر ٹاو¿ن کے دیگر ایریاز میں بھی شروع کرنے کے لیے بروکرز نما ایجنٹ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہے سٹی کورٹ سے متصل لنڈا بازار نالے کے ساتھ بھی وال فکسنگ کے لیے بروکرز نے پیسے لینے شروع کر دیے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*