بنگلادیش کی عبوری حکومت نے حلف اٹھا لیا، طلبا رہنما بھی کابینہ میں شامل

بنگلادیش میں نوبیل انعام یافتہ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت نے حلف اٹھا لیا، طلبا رہنما ناہید اسلام اور آصف محمود بھی 17 رکنی عبوری حکومت میں شامل ہیں۔

بنگابھابان میں نوبل انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت نے حلف اٹھایا، عبوری حکومت حسینہ واجد کے مستعفی ہونے اور ملک چھوڑ کر بھارت جانے کے تین دن بعد تشکیل پائی ہے

بنگلادیش کی تاریخ میں عبوری یا نگراں حکومتوں کا طویل ریکارڈ ہے، پہلی نگراں حکومت 1991 میں تشکیل دی گئی تھی، عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر کو وزیر اعظم کا درجہ حاصل ہوتا ہے اور مشاورتی کونسل کے ایک رکن کو وزیر کا درجہ ملتا ہے۔

حلف سے پہلے میڈیا ٹاک میں ڈاکٹر یونس کا کہنا تھا کہ طلبہ نے ملک بچایا ہے اب آزادی کا تحفظ اور امن و استحکام کے لیے کام کرنا ہے۔

دوسری جانب بھارت فرار ہونے والی مستعفی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اب کہاں رہیں گی؟ اس کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*