کراچی میں کئی نجی اسکولوں نے محکمۂ تعلیم کے موسم گرما کی تعطیلات میں 14 روزہ اضافے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے یکم اگست سے اپنے اسکول کھول دیے ہیں۔
رجسٹرار پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن پروفیسر رفعیہ ملاح نے اس صورتحال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمۂ تعلیم اسکول خواندگی حکومت سندھ نے مورخہ 23 جولائی کو اپنے نوٹیفکیشن میں یہ احکامات دیے تھے کہ سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولز موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے 14 اگست تک بند رہیں گے۔
تمام نجی اسکولوں کے مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اسکولز 14 اگست تک تعلیمی سرگرمیوں کے لیے بند رکھیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی
Loading...