حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے چھیاسی پیسے فی لیٹر تک کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا جو اگلے پندرہ دن تک لاگو رہیں گی۔

پٹرول کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 17 پیسے کمی کے بعد 269.77 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 10 روپے 86 پیسے کمی کے بعد 272.77 روپے ہوگئی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 72 پیسے کمی کے بعد 160 روپے 53 پیسے اور مٹی کے فی لیٹر تیل کی قیمت 5 روپے 72 پیسے کمی کے بعد 177 روپے 39 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 15 جولائی کو حکومت نے عوام کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے کا بڑا اضافہ کردیا تھا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 18 پیسے بڑھائی تھی جس سے پٹرول 275.60 روپے ہائی سپیڈ ڈیزل 283.63 روپے ، مٹی کا تیل 183.71 روپے اور لائٹ ڈیزل 166.25 روپے فی لیٹر میں دستیاب تھا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*