کراچی سائٹ ایریا سیمنز چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق آگ فیکٹری کی دوسری منزل پر لگی تھی، فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف تھیں۔
محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق سائٹ سیمنز چورنگی فیکٹری ایریا سے متصل گودام میں آگ کی اطلاع پر ایک فائر ٹینڈر روانہ کی گٸی، آگ عشرت گارمنٹس کے گودام میں لگی جس پر ایک فاٸر ٹینڈر کی مدد سے قابو پالیا گیا ہے۔
فائر بریگیڈ کے حکام نے بتایا کہ متاثرہ فیکٹری بلڈنگ گراؤنڈ پلس تھری فلور پر مشتمل ہے جبکہ آگ بالائی منزل میں لگی جسے فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر نصف گھنٹے کی کوشش کے بعد مکمل طور پر بجھادیا ہے۔
فائر بریگیڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مالی نقصان اور آگ لگنے کی وجہ کا تعین تاحال نہیں کیا جاسکا ہے۔