پیٹرول مافیا شکنجے میں ، متعدد پوائنٹس بند ، جرمانے عائد



غیر قانونی طریقے سے پیٹرول کی فروخت کا خاتمہ کرنا اولین ترجیح ہے,  اسسٹنٹ کمشنر ہاربر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )

ضلع کیماڑی کے علاقے جیکسن میں اسسٹنٹ کمشنر ہاربر سبحان نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے پیٹرول اور ڈیزل کی دکانیں سیل کردیں ۔ جیکسن کی رہائشی حدود میں پیٹرول غیر قانونی طریقے سے دکانوں سے فروخت کیا جارہا تھا جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہےاس سے پہلے بھی کراچی کے متعدد علاقوں میں کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں جن میں کئی جانوں کا ضیائع ہوا ہے جس پر علاقہ مکینوں کی شکایت پر کاروائی کرتے ہوۓ پیٹرول کے کئی پوائنٹ سیل کرتے ہوۓ جرمانہ عائد کیا گیا انتظامیہ کے مطابق کاروائیاں جاری رہینگی پیٹرول مافیا کا قلع قمع کرکے جرمانے عائد کرنے پر علاقہ مکین پر مسرت دکھائی دے رہے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں اسسٹنٹ کمشنر ہاربر آئندہ بھی غیر قانونی طریقے سے جاری منظم جرائم کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*