پی آئی اے کا طیارہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو لینے پولینڈ روانہ

قومی ائیر لائن پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو لینے کیلئے روانہ ہوگیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 7787 لاہور سے صبح 7 بجکر 23 منٹ پر پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کیلئے روانہ ہوئی جو وارسا کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے لینڈ کرے گی۔

ترجمان نےبتایا کہ پرواز 300 سے زائد پاکستانیوں کو لے کر وطن واپس پہنچے گی اور واپسی پر اسلام آباد لینڈ کرے گی۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ طیارہ وزارت خارجہ کی ایما پر روانہ کیا گیا اور حکومت پاکستان کی ہدایات پر مزید پروازیں بھی آپریٹ کی جائیں گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*