وسکونسن: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اسپتال سے ہونے والے انفیکشنز اور ان کے علاج میں استعمال ہونے والی اینٹی بائیوٹکس کے خلاف جسمانی مزاحمت میں اضافہ ہوا ہے۔
مذکورہ بالا تحقیق جنوری 2018 سے دسمبر 2022 تک امریکہ کے 120 اسپتالوں میں جمع کیے گئے ڈیٹا پر مبنی ہیں۔ یہ پانچ سال کا عرصہ ہے جس میں کورونا وبا کا دور بھی شامل ہے ۔
یونیورسٹی آف وسکونسن میڈیسن میں متعدی ادویات کی پروفیسر، ڈاکٹر ناسیہ صفدر اس بات پر تبادلہ خیال کرتی ہیں کہ اسپتالوں میں انفیکشن کی شرح بڑھ گئی ہے اور اسپتال کے مریض یا خاندان کے کسی ممبر جو اسپتال کا دورہ کرتا ہے، اسے اس سے 100 فیصد بچانا مشکل ہوگیا ہے۔
ناسیہ صفدر نے بتایا کہ یہ وہ انفیکشن ہیں جو ہیلتھ کیئر سسٹم میں سامنے آتے ہیں۔ طبی اداروں میں آنے والے لوگ عام طور پر کافی بیمار ہوتے ہیں اس لیے انہیں بیکٹیریا حملے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جو اسپتال میں ہوتے ہوئے یا اسپتال سے فارغ ہونے کے فوراً بعد انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے۔