کراچی؛ سمندرمیں نہانے پر44 نوجوان گرفتار

کراچی:  پولیس نے سمندر میں نہانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر 44 نوجوانوں کو گرفتارکر لیا۔


ڈپٹی کمشنر کیمازی جنید خان نے کمشنرکراچی سید حسن نقوی کو سمندر میں نہانے پر پابندی  پر عملدرآمد کی  رپورٹ پیش کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کو  سختی سے نافذ کر نے کے لیے موثر اقدامات کیےہیں۔

رپورٹ کے مطابق اتوار  کو ماری پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان  پینل کوڈ  188 کے تحت تین ایف آئی آر درج  کی ہیں جس کے تحت  44 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ  شہریوں کی زندگی کی حفاظت کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے اس پر سختی سے عمل کرایا جائے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*