
معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو اغوا کے بعد تاوان وصول کرکے چھوڑ دیا گیا ہے۔ یہ دعوٰی پولیس نے معروف ڈراما نگار کے ذرائع کے حوالے سے کیا ہے۔
تفصیلات کلے مطابق پولیس کی جانب سے بتانا ہے کہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو چند دن پہلے ایک گینگ نے اغوا کیا گیا تھا۔
تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اغواکاروں نے خلیل الرحمٰن کو تشدد کا نشانہ بنا کر لاکھوں روپے تاوان لیا اور پھر چھوڑ دیا۔ خلیل الرحمٰن قمر نے اندراج مقدمہ کے لئے تھانے میں درخواست نہ دی۔
خلیل الرحمٰن قمر نے ایک اعلی پولیس افسر کے ذریعے پولیس کو زبانی اطلاع کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمٰن قمر قانونی کارروائی سے گریز کر رہے ہیں۔