امبانی کی شادی میں پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات کے چرچے

 ممبئی: ایشیا کے امیر ترین بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ اسٹارز نے پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات کی دھوم مچا دی۔

گزشتہ 7 ماہ سے جاری اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی بالآخر اختتام پذیر ہوگئی ہے، اس مہنگی ترین شادی میں بالی ووڈ اسٹارز سمیت کھیلوں اور مختلف شعبوں سے رکھنے والی دُنیا بھر کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

اننت اور رادھیکا کی شادی میں بالی ووڈ ستارے ایک سے بڑھ کر ایک مہنگے اور دلکش ملبوسات میں جلوہ بکھیرتے نظر آئے۔

عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے والی اس عالیشان شادی میں جہاں معروف شخصیات نے بھارتی ڈیزائنرز کے ملبوسات زیب تن کیے تو وہیں اس شادی میں چند بھارتی اسٹارز ایسے بھی تھے جنہوں نے پاکستان کے مشہور ڈیزائنر اقبال حسین، فراز منان اور محسن نوید رانجھا کے تیار کردہ ملبوسات کا انتخاب کیا۔

بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ، سارہ علی خان، کینیڈین گلوکار اے پی ڈھلن اور بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے امبانی کی شادی میں شرکت کے لیے پاکستانی ڈیزائنر کے ملبوسات زیب تن کیے۔

ہاردک پانڈیا:

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے کرکٹ کے میدان کی ساری رنجشیں ایک طرف رکھتے ہوئے امبانی کی شادی کے لیے بھارتی فیشن ڈیزائنرز پر پاکستانی ڈیزائنر کو ترجیح دی۔

اے پی ڈھلن:

کینیڈین پنجابی گلوکار اے پی ڈھلن نے بھی امبانی کی شادی کی تقریب کے لیے پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کے تیار کردہ شاہکار کو ترجیح دی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*