بلغاریہ میں پیدا ہونے والی جرمن شہری روجا اگناتووا پر تاریخ کے سب سے بڑے کرپٹو کرنسی میں فراڈ کا کرنے کا الزام ہے۔
2014 میں انہوں نے جعلی ‘ون کوائن’ کرپٹو کرنسی بیچ کر سرمایہ کاروں کو 4 ارب ڈالر کا دھوکا دیا تھا۔
43 سالہ روجا اگناتووا 2017 میں لاپتا ہو گئی تھیں اور 2022 سے امریکا میں ایف بی آئی کی انتہائی مطلوب فہرست میں شامل ہیں۔
پلاسٹک سرجری سے شکل کو تبدیل کرنے کا خدشہ
ایف بی آئی نے ان کے بارے میں معلومات اور ایک تصویر کے ساتھ لکھا کہ ‘روجا اگناتووا مسلح محافظوں کے ساتھ سفر کرتی ہیں اور ہو سکتا ہے کہ انھوں نے پلاسٹک سرجری یا دیگر طریقہ کار سے ظاہری حالت میں کچھ تبدیلی کرلی ہو’۔
ایف بی آئی کا خیال ہے کہ انہوں نے اپنا جرمن پاسپورٹ روس، یونان اور مشرقی یورپ سمیت مختلف ممالک کے سفر کے لیے استعمال کیا ہو گا۔
ایف بی آئی کے مطابق 25 اکتوبر 2017 کو روجا اگناتوا نے صوفیہ سے ایتھنز اور ریان ایئر کا آخری سفر کیا تھا۔
جس کے بعد وہ ایک امریکی بوائے فرینڈ کے اپارٹمنٹ سے فرار ہوگئی تھیں کیونکہ انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ کو ایف بی آئی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے پایا تھا۔
2018 میں بلغاریہ کے پولیس افسران کے سامان سے برآمد ہونے والی دستاویزات میں خیال ظاہر کیا گیا تھا کہ روجا اگناتووا کو مافیا باس کی نجی کشتی پر قتل کیا جاچکا ہے۔
دستاویزات کے مطابق مجرم نے روجا اگناتووا کی لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے سمندر میں پھینک دیا تھا۔
تاہم ذرائع نے بتایا کہ جرم کے وقت وہ بہت زیادہ نشے میں تھا، اس لیے ایف بی آئی ابھی بھی یہ سمجھتی ہے کہ روجا اگناتووا ابھی زندہ ہیں۔