
پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری کراچی نوید عالم صدیقی نے شرکت کی۔
اس موقع پر نوید عالم صدیقی نے کہا کہ تقریبا دو سال ہو گئے اس کے بعد تحریک انصاف کے لیے پاکستان کے لیے پہلی بڑی خبر ہے کہ جب ان کا پورا منصوبہ اپنے پائے تکمیل میں پہنچنے والا تھا اگر یہ اس فیصلے کے ذریعے مخصوص نشستیں لے جاتے تھے آئین میں اپنی من مانی کرتے ہیں لیکن اللہ پاک کا شکر ہے کہ پاکستان کے بہادر ججز نے اس کو ڈٹ کے استقامت سے جو ہے وہ آئین اور قانون کی پاسداری کری اور ان کا جو منصوبہ تھا اس کو خاک میں ملایا اور پاکستان کو اور پاکستانیوں کے لیے خوشی کا دن نصیب ہوا ہے آج اور انشاءاللہ یہ آغاز ہے بہت جلد خان ہمارے درمیان ہوگا ملک کا وزیراعظم ہوگا ملک ایک بار پھر اسی خوشحالی کے سفر پہ جائے گا جہاں عمران خان کووڈ کے زمانے میں لے کے گیا تھا تو سوچیں آنے والے وقت میں یہ ملک کی طرف جائے گا انشاءاللہ۔
پوری تحریک انصاف پر قید و بند کی صحبتوں کو لگایا گیا لیکن اس کے باوجود جس طرح سے پاکستان تحریک انصاف کا ورکر ڈٹا ہے، ہمارا لیڈر ڈٹا ہے آج اس موقع پر ان سب کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
جو ہو ذوقِ یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں
نگاہ مرد مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں
پاکستان زندہ باد۔