امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ میں صدارتی الیکشن لڑنے کا سب سے زیادہ اہل ہوں۔
اہم پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی ٹرمپ کو ہرایا تھا، اب بھی ہراؤں گا۔
بائیڈن نے صدارتی الیکشن کی دوڑ سے دستبردار ہونے سے پھر انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جو کام میں نے شروع کیا، اسے مکمل کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے ڈیموکریٹس کی مکمل حمایت حاصل ہے، کنونشن میں ڈیموکریٹس کو اختیار ہے جسے چاہیں امیدوار بنائیں۔
بائیڈن نے کہا کہ ڈیموکریٹس کنونشن میں مجھے ہی صدارتی امیدوار نامزد کریں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکا غزہ میں جنگ بندی کی کوشش کررہا ہے، غزہ جنگ ختم ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ کاملا ہیریس صدر بننے کی اہل ہیں، اسی لیے اپنا نائب صدر بنایا تھا۔
امریکی صدر نے کہا کہ کوئی نہیں کہہ رہا کہ میری جگہ کاملا ہیریس کا ٹرمپ سے مقابلہ ہونا چاہیے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کم ہورہی ہے۔