ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی(ڈریپ) کی مشترکہ کارروائی

ملزم انوپ کمار سے مختلف غیر ملکی کمپنیوں کی غیر رجسٹرڈ شدہ/غیر قانونی/زائد المیعاد ادویات برآمد

کارروائی کراچی کے علاقے گلشن رومی ملیر کینٹ میں کی گئی۔

ملزم سے برآمد شدہ ادویات امریکہ اور دیگر ممالک کی دوا ساز کمپنیوں کی تیار شدہ ھیں۔

ملزم نے اپنے آفس میں اسٹور بنا رکھا تھا جہاں سے وہ مذکورہ ادویات کی آئن لائن بذریعہ فیس بک فروخت میں مصروف تھا۔

ملزم نے Vitamindec کے نام سے فیس بک پر پیج بنا رکھا تھا۔

کارروائی میں مختلف غیر ملکی کمپنیوں/برانڈ کے درآمد شدہ صابن، شیمپو، کاسمیٹک مصنوعات اور نیوٹریشن ادویات بھی برآمد کی گئیں۔

یہ ادویات امراض قلب، کینسر ، ذیابطیس، ہائپر ٹینشن اور دیگر امراض میں استعمال کی جاتی ھیں

برآمد شدہ ادویات اور مصنوعات کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ھے

ملزم درآمد شدہ ادویات اور دیگر اشیاء/مصنوعات سے متعلق دستاویزات دینے میں ناکام رہا۔

ملزم انوپ کمار بطور سپر وائزر کام رھا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*