
کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی مصروف شاہراہ آئی آئی چندریگرروڈ پر واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بروکر بلڈنگ میں آگ لگ گئی، آگ عمارت کی چوتھی منزل پر لگی۔
فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں تاہم آگ سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ فوری طور پر آتشزدگی کی وجوہات کا معلوم نہیں ہوسکا۔
یاد رہے کہ 2 روز کی تعطیل کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا پہلا روز ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ساڑھے 9 بجے شروع ہوتا ہے۔