چیئرمین ایف بی آر معافی مانگیں ورنہ ٹیکس اہلکاروں کیلئے مارکیٹوں کو نوگو ایریا بنادیں گے، شرجیل گوپلانی

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی زیرصدرات ملک بھر کے تاجروں کے بلائے گئے اجلاس کا کراچی کے تاجروں نے بائیکاٹ کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کی زیرصدرات اجلاس میں ملک بھر کے تاجروں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹیکس اور تاجر دوست اسکیم سے متعلق امور کو شامل کیا گیا تھا جس پر بات کرنے کے لئے دیگر شہروں کے تاجروں کے مسائل سنے گئے۔ لیکن کراچی کے تاجروں کا مسئلہ نہیں سنا گیا۔

تاجر دوست اسکیم کے اجلاس میں بدنظمی کے بعد کراچی کے تاجروں نے ایف بی آر اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔

کراچی کے چیئرمین آل سٹی تاجر اتحاد شرجیل گوپلانی نے کہا کہ اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے ہر شہر کے تاجروں کو سنا مگر کراچی کے تاجروں کو سنا نہیں گیا، جب ہم بات کرنے کی کوشش کرتے تو کسی اور شہر کے تاجروں کو موقع دیدیا جاتا، اجلاس میں جان بوجھ کر کراچی کے تاجروں کو موقع نہیں دیا گیا۔

کراچی کی تاجر برادری کی نمائندگی کرنے والے شرجیل گوپلانی نے بتایا کہ اجلاس میں چئیرمین ایف بی آر نے صرف تاجروں کو ہراساں کرنے کی باتیں کی اور کراچی والوں کو بولنے کا موقع ہی نہیں دیا۔

چیئرمین آل سٹی تاجر اتحاد کا کہنا تھا کہ ملک میں سب سے زیادہ کراچی کے تاجرٹیکس دیتے ہیں، اجلاس میں بلڈر، آٹوموبائل، ہول سیلرز اور ریٹیلرز شامل تھے۔

شرجیل گوپلانی نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر نے معذرت نہ کی تو مارکیٹوں کو ایف بی آر اہلکاروں کے لیے نوگوایریا بنا دیں گے۔

تاجروں کی سفارشات اور صنعت کار کے تحفظات کو ضرور دیکھیں گے، وفاقی وزیرخزانہ

اجلاس میں چیئرمین ایف بی آرامجدزبیر ٹوانہ زوم پر جبکہ کراچی سے ریجنل ٹیکس آفس ون اور ٹو کے چیف بھی شریک تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*