کراچی: مختلف علاقوں میں 10 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ جاری

پاکستان کے معاشی حب، سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی کے علاقے لیاری، کیماڑی ماڑی پور، بلدیہ ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن میں 10 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

اسی طرح گذری، لیاقت آباد، ایف بی ایریا، گارڈن، نیو کراچی اور سرجانی ٹاؤن میں بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد، گلشنِ اقبال اور گلشنِ معمار میں بھی بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*