ماہرہ خان کے حاملہ ہونے کی افواہیں سرگرم

گزشتہ سال اپنے قریبی دوست اور بزنس مین سلیم کریم سے ازدواجی تعلق میں بندھنے والی اداکارہ کی ویڈیوز دیکھکر صارفین کا کہنا ہے کہ ‘پاکستانی اور بھارتی دونوں فلم انڈسٹری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی اداکارہ ‘ویسٹرن ڈریس‘ کے ساتھ کھسہ پہننے کی اتنی بڑی ‘اسٹائلنگ مسٹیک‘ نہیں کرسکتیں یقینا دال میں کچھ کالا ہے جو بتایا نہیں جارہا

‘آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی‘ کی جانب سے  ‘سلطانہ صدیقی‘ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ ماہرہ خان نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں کراچی میں مقیم  شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تقریبا تمام فنکاروں نے  بڑی تعداد میں شرکت کی جس کی فوٹوز اور ویڈیوز  تھے انسٹاگرام  پر وائرل ہورہی ہیں۔

سلطانہ صدیقی کو دیئے جانے والے ‘ٹریبیوٹ‘ کی تقریب سے جاری ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جن میں مداحوں کی توجہ ‘ویسٹرن ڈریس‘ کے ساتھ کھسہ پہنی ہوئی اداکارہ ماہرہ خان کی جانب تیزی سے مرکوز ہورہی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*