طالبان کی پشاور دھماکے کی شدید مذمت

افغان طالبان کے ترجمان و افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے پشاور کی مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پشاور کی جامع مسجد میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ شہریوں اور نمازیوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں، پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے نمازیوں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت بھی کیا۔

گزشتہ روز پشاور کے قصہ خوانی بازار میں کوچۂ رسالدار میں واقع جامع مسجد امامیہ میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 57 نمازی شہید جبکہ 196 زخمی ہوئے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*