عوام ہوجائیں تیار! رواں ہفتے سے مون سون بارشیں ہونے والی ہیں

کراچی میں جولائی کی گرم ترین رات کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں رواں ہفتے سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے بالائی وسطی علاقوں میں شدت کے ساتھ مون سون بارشوں کا امکان ہے، طوفانی بارشوں کے باعث روز مرہ کے معمولات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2 سے 7 جولائی تک کشمیر، اسلام آباد اور پنجاب میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں، 4 سے 7 جولائی تک بہاولپور، بہاول نگر اور ڈیرہ غازی خان میں بارشیں ہوں گی۔

3 سے 7 جولائی تک مشرقی بلوچستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ 4 سے 7 جولائی تک سیالکوٹ، گجرانوالہ اور نارووال میں بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے، تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

کراچی میں جولائی کی گرم ترین رات کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع

کراچی میں شدید گرمی کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئیں، گزشتہ شب کراچی کے لیے جولائی کی اب تک کی گرم ترین رات تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محمکہ موسمیات نے خبردار کردیا، آج بھی سورج کا قہر جھیلنے کیلئے تیار رہیں

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان رہے گا جبکہ 8 جولائی کے بعد کراچی میں بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں گرمی کا زور ٹوٹنے لگا، پارہ 40 ڈگری تک جانے کے بعد موسم ٹھنڈا پڑ گیا، گرد آلود ہوائیں

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر قائد میں رات میں بھی محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 40 ڈگری رہنے لگا، اتوار کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی اور نوکنڈی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، بیشتر میدانی علاقوں میں آج بھی گرمی کا راج رہے جبکہ سندھ کے شہر تھرپارکر، عمرکوٹ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب گذشتہ شب کراچی کے لیے جولائی کی اب تک کی گرم ترین رات تھی، جس میں کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ شب ہوا میں نمی ک اتناسب 70 فیصد تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*