کمشنر کراچی اقبال میمن نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو دودھ کی قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کے لیے سنجیدگی اختیار کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
ترجمان کمشنر آفس کے مطابق کمشنر کراچی اقبال میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں گوشت، دال، چاول، سبزی اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں کمشنر کراچی نے آئندہ ہفتے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے احکامات دیے جب کہ قیمتوں کے سلسلے ڈی سیز آئندہ پیر کو سفارشات تیار کرکے دیں گے۔
کمشنرکراچی نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک قریب ہے،آئندہ ہفتے اشیاء خوردونوش کی قیمتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاجائے گا، قیمتوں کو ضابطے میں رکھنا کراچی ڈویژن کے ساتوں ضلعی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔