لاہور: باغبانپورہ میں جواں سال لڑکی مردہ حالت میں پائی گئی۔
پولیس کے مطابق باغبانپورہ کےعلاقے شادی پورہ میں 19 سالہ نور فاطمہ نے گلے میں پھندا ڈال کرمبینہ طور پر خودکشی کی تاہم لڑکی کی ہلاکت پر اس کے اہل خانہ کے متضاد بیانات نے معاملے کو مشکوک بنادیا۔
پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈہاؤس منتقل کردی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کو فوری طور پر خودکشی یا قتل قرار نہیں دیا جاسکتا ہے اس حوالے سے تحقیقات کے بعد ہی حتمی رائے قائم کی جائے گی۔