غیرقانونی ایل این جی، ایل پی جی دکانوں کیخلاف کارروائی کا حکم

حیدرآباد میں سلنڈر پھٹنے سے 27 افراد کی ہلاکت کےبعد حکومت سندھ کے فیصلے کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے غیرقانونی ایل این جی اور ایل پی جی دکانوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ 

اس حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار نے کہا ایل این جی اور ایل پی جی دکانیں رہائشی علاقوں سے دُور منتقل کرائی جائیں۔

کراچی میں محکمہ داخلہ کی جانب سے صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

مراسلے کے مطابق غیر قانونی ایل این جی اور ایل پی جی دکانیں شہروں سے باہر منتقل کی جائیں۔ 

محکمہ داخلہ سندھ کے مراسلہ کے مطابق ایل این جی اور ایل پی جی کی دکانوں کی انسپیکشن کی جائے۔ غیر معیاری سلنڈر ضبط کئےجائیں اور ایل این جی، ایل پی جی دکانوں کو ایس او پی کے تحت چلانے کا پابند کیا جائے۔ 

صوبائی وزیر داخلہ ضیاءلنجار نے اس حوالے سے کہا کہ ایل این جی اور ایل پی جی دکانیں بازاروں اور رہائشی علاقوں سے دُور منتقل کرائی جائیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنرز ہر ہفتے ایل این جی اور ایل پی جی کی دکانوں کا معائنہ کر کے رپورٹ پیش کریں۔ 

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*