کراچی میں شدید گرمی کے باعث 4 افراد جاں بحق

کراچی میں شدید گرمی کے باعث 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی شدید گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے اور  ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور گرمی کو محسوس کرنے کی شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہی۔

اُدھر گرمی کے باعث شہر میں اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور شہر میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

جناح اسپتال کی پولیس سرجن ڈاکٹرسمعیہ کے مطابق جناح اسپتال میں گرمی سے جاں بحق دو افراد کی لاشیں لائی گئیں اور جاں بحق دونوں افرادکی شناخت نہیں ہوسکی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*