ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے نئے فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

پاکستانی معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ اور اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے نیا فوٹو شوٹ کروایا ہے۔

ہانیہ اور فہد مصطفیٰ جَلد ہی ٹی وی اسکرین پر رومانس لڑاتے نظر آئیں گے۔

اداکار فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے آنے والے نئے پروجیکٹس کا ٹیزر بھی ریلیز کر دیا گیا ہے جس کا نام ’کبھی میں کبھی تم‘ ہوگا۔

یاد رہے کہ اس ڈرامے کے ذریعے فہد مصطفیٰ ٹی وی اسکرین پر ایک دہائی تک دور رہنے کے بعد واپس آ رہے ہیں۔

اسی پروجیکٹ کی تشہیر میں آج کل یہ جوڑا مصروف ہے جس کے لیے ہانیہ اور فہد مصطفیٰ نے ایک نجی جریدے کے لیے اپنا فوٹو شوٹ بھی کروایا ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*