عمران نے جتنے جوتے چاٹے ہیں شاید ہی کسی نے چاٹے ہوں: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے ڈیڑھ سال زور لگا کردیکھ لیا کچھ نہ بن سکا تو اب ترلوں پر آگئے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عون چوہدری نےکہا تھاکہ وہ بانی پی ٹی آئی کو ڈگی میں چھپاکر جنرل امجد اعوان کے گھر لے کرگئے، وہاں بانی پی ٹی آئی نے جنرل باجوہ کے پیروں کو ہاتھ نہیں لگائے، باقی ہرطرح کی منت کی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ اب کسی اور کے گٹے پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے جتنے جوتے چاٹے ہیں شاید ہی کسی نے چاٹے ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجبورکیا گیا تو ان لوگوں کے نام بتاؤں گا جو ہمارے پاس آکر بانی پی ٹی آئی کو گالیاں دیتے تھے۔

خواجہ آصف کی تقریرکے دوران حکومتی بینچوں پرقہقہے گونجتے رہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*