سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اگرمسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو اسرائیل ہمارا ممکنہ اتحادی بن سکتا ہے۔
امریکی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم اسرائیل کو دشمن کی حیثیت سے نہیں دیکھتے، اسے بطور دشمن دیکھنے کے بجائے ایک مضبوط اتحادی کی طرح تصور کرتے ہیں کیونکہ ہم مل کر مشترکہ مفادات حاصل کرسکتے ہیں لیکن اس قبل اسےفلسطین کے ساتھ اپنے مسائل حل کرنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں نےہمارےمذہب کوہائی جیک کیا اور اپنے مفادات کےلیے تبدیل کیا، اس سے سنی اور شیعہ دونوں میں دہشتگرد گروہوں کی تخلیق ہوئی لیکن ہم اسلام کی اصل تعلیمات کی طرف لوٹ رہے ہیں۔