شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کی خبریں زیرِ گردش

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

شریار صدیقی کا شمار پاکستان کے باصلاحیت اور پُرکشش اداکاروں میں ہوتا ہے، اُنہوں نے زندگی گلزار ہے، آسمانوں پہ لکھا، پہلی سی محبت اور کچھ اَن کہی جیسے ڈراموں سے شہرت حاصل کی۔


وہ اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ مصنف، پروڈیوسر اور ہدایت کار بھی ہیں، مداحوں نے اسکرین پر اُنہیں اداکارہ مایا علی کے ساتھ خوب پسند کیا ہے اور مداح یہی چاہتے ہیں کہ شہریار منور اصل زندگی میں بھی مایا علی سے شادی کرلیں لیکن افواہیں اس کے برعکس ہیں۔

سوشل میڈیا کے معروف اور مختلف پیجز پر شہریار منور کی شادی سے متعلق سے افواہیں گردش کررہی ہیں، ان افواہوں کے مطابق شہریار منور رواں سال دسمبر میں ماہین صدیقی سے شادی کریں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*