چارسرکاری اداروں کی حکومتی سرپرستی ختم، خودمختار بورڈ کے تحت چلایا جائیگا

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے چار سرکا ری اداروں کی حکومتی سرپرستی ختم کرنے سے متعلق قوانین کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر آصف زرداری  نے  پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڑ ترمیمی بل2024 اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی بل 2024 پر دستخط کردیے

علاوہ ازیں صدر نے  پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن اور این ایچ اے ترمیمی بل2024  کی بھی منظوری دے دی۔
صدر مملکت کی جانب سے چاروں اداروں کے ترمیمی بل پر دستخط  کے بعد مذکورہ اداروں کی حکومتی سرپرستی ختم  ہوگئی ہے اور اب یہ ادارے خودمختار بورڈ کے زیر سرپرستی چلائے جائیں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*