بالی ووڈ سینئر اداکارہ پونم ڈھلوں نے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی تصدیق کر دی

بالی ووڈ سینئر اداکارہ پونم ڈھلوں نے معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اُنہیں بہت خوبصورت دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نیٹ فلکس سیریز ’ہیرا منڈی‘ کی اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے ساتھ رواں ماہ شادی کرنے والی ہیں۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا  پر رواں ماہ کے آغاز سے چہ مگوئیاں جاری ہیں جس کی تاحال اس جوڑے کی جانب سے کوئی وضاحت یا تردید نہیں کی گئی مگر اس فنکار جوڑی کی شادی کی تصدیق سینئر اداکارہ پونم ڈھلوں نے کر دی ہے۔

’انسٹنٹ بالی ووڈ‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ پونم نے کہا ہے کہ ’میں سوناکشی کے لیے نیک خواہشات رکھتی ہوں، اس نے ایک خوبصورت دعوت نامہ بھیجا ہے، میں اسے اس وقت سے جانتی ہوں جب وہ چھوٹی سی بچی تھی، میں نے اس کا انڈسٹری میں سارا سفر دیکھا ہے، اللّٰہ سے دعا ہے کہ وہ خوش رہے، وہ بہت پیار کرنے والی لڑکی ہے، میں اس کے لیے تمام خوشیوں کی دعا کرتی ہوں۔‘

میڈیا سے گفتگو کے دوران پونم ڈھلوں نے کیمرے کی جانب دیکھا اور سوناکشی کے ہونے والے ہمسفر ظہیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’براہ کرم اسے خوش رکھیں، وہ ایک بہت پیاری لڑکی ہے اور ہم سب کے لیے بہت قیمتی بھی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*