’زندہ رہا تو 10 دن میں عدت کیس کی اپیل کا فیصلہ کر دونگا‘

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے اور سزا کی معطلی کی درخواستوں پر جج افضل مجوکا نے سماعت کی۔

بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ پیش کر دیا اور استدعا کی کہ ڈائریکشن آ چکی ہے، کل کے لیے رکھ لیں۔

جج افضل مجوکا نے کہا کہ اگر میں زندہ رہا تو 10 دن میں فیصلہ کر دوں گا، کل ممکن نہیں ہے، بہت سی ضمانت کی درخواستیں لگی ہوئی ہیں، اگر دوسری پارٹی پیش نہ بھی ہوئی تب بھی فیصلہ کر دوں گا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*