
کراچی: ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز نے کمشنر کراچی کو دودھ کی قیمت میں اضافے پر راضی کرلیا اور آپس میں رضامندی کے ساتھ فی لیٹر 20 روپے اضافہ کرکے دودھ کی فی لیٹرقیمت 220 روپے مقرر کردی، جس کا فوری طور پر اطلاق ہوگا۔
کمشنر کراچی کا ڈیری فارمرز ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے نمائندوں سے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے لیے مشاورتی اجلاس کئی گھنٹے جاری رہا اور بالآخر دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا