خواجہ برادران کیخلاف ریفرنس، نیب کے گواہ کا بیان ریکارڈ

لاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب کے گواہ حامد نواز کھوکھر نے بیان ریکارڈ کرا دیا۔

دورانِ سماعت خواجہ برادران خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

نیب کے گواہ حامد نواز کھوکھر نے اپنے ریکارڈ کرائے گئے بیان میں کہا کہ 2004ء میں پیراگون میں پلاٹ لیا اور 70 فیصد قسطیں ادا کیں۔

نیب گواہ نے یہ بھی کہا کہ پلاٹ کے حصول کے لیے 8 لاکھ سے زائد رقم ادا کی، جب مجھے لگا کہ کام نہیں ہو رہا تو قسطیں ادا کرنا چھوڑ دیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے مزید گواہوں کو طلب کر لیا۔

لاہور کی احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے خلاف کیس کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*