آغا خان یونیورسٹی کے صدر سلیمان شہاب الدین کی صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی کے آفس آمد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)
آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے صدر سلیمان شہاب الدین نے صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی. ملاقات میں اے کے یو کے مشیر جمیل خان, سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد عباس بلوچ, ڈائریکٹر (پی اینڈ ڈی) ذوالفقار کاندھڑو اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے.
صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی نے ھز ھائے نیس پرنس آغا کریم اور انکے آباؤ اجداد کی طرف سے آغا یونیورسٹی اور آغا خان ڈولپمنٹ نیٹورک کے دیگر اداروں کے ذریعے سماجی ترقی کے لیے کی گئی پیش کی کئی خدمات کو سراہا اور تہہ دل سے شکریہ ادا کیا.
انہوں نے صوبائی تعلیمی بورڈز میں درپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت کی اور ان کی اصلاحات کے لیے آغا خان ایجوکیشنل بورڈ سے تکنیکی معاونت کی درخواست کی.
آغا خان یونیورسٹی کے صدر سلیمان شھاب الدین نے صوبائی وزیر محمد علی ملکانی کا شکریہ ادا کیا اور صوبائی تعلیمی بورڈز کی اصلاحات کے لیے ہر ممکن تعاون کی دہانی کرائی. ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا بالخصوص صوبے میں ٹیکنیکل اور پیشہ ورانہ مہارت کے لیے اسکل ڈولپمنٹ اور تعلیمی بورڈز کی اصلاحات کے لیے مشترکہ تعاون پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں یہ طئے پایہ کہ اس سلسلے میں اگلا اجلاس جلد ہی منعقد کیا جائے گا جس میں تعلیمی بورڈز میں درپیش مسائل اور ان کا حل تجویز کرنے کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا جوکہ جامع حکمت عملی مرتب کرے گا.
Loading...