
ہائیڈرنٹس سیل میں تاریخ کی ریکارڈ ترین آمدن سامنے آگئی
جدید طرز کے مینجمنٹ سینٹر قائم ہونے کے بعد مجموعی آمدنی میں 67 فیصد اضافہ ہوگیا
سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر صلاح الدین کی ذاتی دلچسپی رنگ لے آئی,انچارج, الٰہی بخش بھٹو,
کراچی(رپورٹ:کامران شیخ)
واٹر کارپوریشن کے شعبہ ہائیڈرنٹس سیل میں تاریخ کی ریکارڈ ترین آمدنی ہوئی ہے, جدید طرز کے مینیجمنٹ سینٹر قائم ہونے کے بعد ہائیڈرنٹس سیل کی سالانی آمدنی میں مجموعی طور پر 67 فیصد اضافہ ہوگیا۔ واضح رہے کہ واٹر کارپویشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجینئر صلاح الدین کی ذاتی دلچسپی سے ہائیڈرنٹس مینجمنٹ سینٹر کے قیام کے بعد ہائیڈرنٹس سیل کی آمدن میں ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے, انچارج ہائیڈرنٹس سیل الٰہی بخش بھٹو کے مطابق جدید طرز کے مینیجمینٹ سینٹر قائم ہونے کے ہائیڈرنٹس سیل کی سالانہ آمدنی میں مجموعی طور پر 67 فیصد اضافہ ہوا ہے, انچارج ہائیڈرنٹس سیل کے مطابق جولائی 2022 سے مئی 2023 تک واٹر کارپوریشن کے سرکاری ہائیڈرنٹس کی ٹوٹل آمدنی 99 کروڑ 77 لاکھ روپے تھی جو گذشتہ سال جولائی سے مئی 2024 تک ایک ارب 66 کروڑ 28 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔یہ ٹوٹل اضافہ 68 فیصد بنتا ہے جو ہائیڈرنٹس سیل کی تاریخ میں سب سے زیادہ آمدنی ہے جس کا سہرا سی ای او واٹر کارپوریشن کو جاتا ہے۔ انچارج ہائیڈرنٹس سیل الٰہی بخش بھٹو کے مطابق جولائی 2022 سے جون 2023 تک واٹر کارپوریشن کے سرکاری ہائیڈرنٹس سیل نے اپنے صارفین کو ٹوٹل 2 لاکھ 56 ہزار 527 واٹر ٹینکر کے آرڈر ترسیل کیے گئے تھے جو ٹوٹل پانی 302 ملین گیلن بنتا ہے,ہائیڈرنٹ مینجمنٹ سینٹر کے قیام کے بعد ہائیڈرنٹس سیل سے پانی کی فراہمی میں مزید اضافہ ہوا ہے,جولائی 2023 سے جون 2024 تک واٹر کارپوریشن کے سرکاری ہائیڈرنٹس سیل سے اپنے صارفین کو ٹوٹل 3 لاکھ 76 ہزار 520 واٹر ٹینکر کے آرڈر ترسیل کیے گئے ہیں جو ٹوٹل پانی 486 ملین گیلن بنتا ہے۔ الٰہی بخش بھٹو کے مطابق صارفین کی طرف سے واٹر ٹینکر کے آرڈر میں مجموعی طور 68 فیصد اور پانی فراہم کرنے میں 62 فیصد اضافہ ہوا ہے,سی ای او واٹر کارپوریشن نے شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو ممکن بنانے کیلئے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ہائیڈرنٹس سیل کے نظام کو مکمل ڈیجیٹلائز کردیا ہے جس کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم بھی کیا گیا ہے۔ہائیڈرنٹ مینجمنٹ سینٹر کے قیام کا بنیادی مقصد شہریوں کو باآسانی کلورین ملا شدہ اور صاف شفاف پانی کے ٹینکرز فراہم کرنا ہے