لاہور: ہربنس پورہ میں مبینہ طور پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نثار نے اپنی بیوی انجم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ شوہر نے بیوی کی لاش اپنی 10 سالہ بیٹی کے ذریعے رکشے میں ڈال کر سسرال پہنچا دی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس کے مطابق دونوں کی15 سال قبل شادی ہوئی تھی۔