جامعہ کراچی میں یکجہتی فلسطین ریلی کا انعقاد


کراچی (اسٹاف رپورٹر)
اسلامی جمعیت طلبہ نے جامعہ کراچی میں فلسطین کے حق اور اسرائیلی بربریت کے خلاف "یکجہتی فلسطین ریلی” کا انعقاد کیا۔ یہ ریلی جامعہ کراچی کے UBIT ڈیپارٹمنٹ سے شروع ہو کر آزادی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس ریلی کا مقصد فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا تھا۔
ریلی میں یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے فلسطینی پرچم اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے اور فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگا کر اس بات کا اعلان کر رہے تھے کہ جامعہ کے غیور طلبہ وطالبات فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہر وقت کھڑے ہیں۔
اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی، برادر آبش صدیقی، جنرل سیکرٹری انجمن اساتذہ جامعہ کراچی، اسد تنولی، سابق جنرل سیکرٹری انجمن اساتذہ جامعہ کراچی، فیضان نقوی، جوائنٹ سیکریٹری انجمن اساتذہ جامعہ کراچی، ڈاکٹر معروف بن رؤف، اور لیکچرار جامعہ کراچی، ڈاکٹر عالیہ زاہد بھٹی نے شرکاء سے خطاب کیا اور فلسطین میں ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کی۔
ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ریلی ہمارے عزم کی عکاس ہے کہ ہم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور ان کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کرے۔
ڈاکٹر فیضان نقوی اور ڈاکٹر معروف بن روف نے اپنے خطابات میں کہا کہ فلسطینی عوام کے حقوق کی جدوجہد نہ صرف ان کی خودمختاری کی جنگ ہے بلکہ انسانیت کی بقاء کی جنگ ہے۔ انہوں نے طلبہ اور اساتذہ کی اس مشن میں بھرپور شرکت پر سراہا۔ ڈاکٹر عالیہ زاہد بھٹی نے مظاہرے میں موجود جامعہ کراچی کی طالبات کو سراہا اور کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ طالبات بھی آزادی فلسطین کی اس جدوجہد میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*