کراچی میں گارڈ نے کچرا نہ اٹھانے پر 17 سالہ لڑکے کو گولی مار کر قتل کردیا


کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں سکیورٹی گارڈ نے کچرا نہ اٹھانے پر 17 سالہ لڑکے صمد کو گولی مار کر قتل کردیا

نارتھ کراچی میں سکیورٹی گارڈ اور لڑکے میں کچرا اٹھانے پر بحث ہوئی جس پر طیش میں آکر گارڈ نے لڑکے کے پیٹ میں گولی ماردی۔ زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ ملزم گارڈ واردات کے بعد فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈ اور بچے کے درمیان کچرا اٹھانے پر بحث ہوئی تھی، اس دوران نجی سکیورٹی کمپنی کے گارڈ نے گولی چلائی اور فرار ہوگیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مفرور سکیورٹی گارڈ کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ تین دن قبل کراچی کے علاقے سخی حسن سرینا موبائل مارکیٹ میں بھی سکیورٹی گارڈ نے ٹک ٹاکر کو ویڈیو بنانے پر گولی مار کر قتل کردیا تھا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*