ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کو اپ سیٹ شکست ہوگئی، امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو باآسانی ہرادیا۔
پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 159 رنز کا ٹوٹل بنایا جواب میں امریکا کی ٹیم بھی 20 اوورز میں 159 رنز بناسکی، تاہم سپر اوور میں ہوم ٹیم نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کردیا۔
ڈیلس میں کھیلے گئے گروپ اے کے اس میچ میں امریکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
قومی ٹیم کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا جہاں اسکی ابتدائی دو وکٹیں 14 رنز پر گر گئیں۔ محمد رضوان 9 اور عثمان خان 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اسکور 26 رنز تک پہنچا تو 11 رنز بنانے والے فخر زمان چوکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
کپتان بابر اعظم اور شاداب خان نے مشکل صورتحال سے ٹیم کو نکالا۔ دونوں کے درمیان 48 گیندوں پر 72 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔
98 کے مجموعے پر 40 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلنے والے شاداب خان کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ انکے بعد آنے والے اعظم خان گولڈن ڈک آؤٹ ہوگئے۔
بابر اعظم نے افتخار احمد کے ساتھ اسکور میں 27 رنز کا اضافہ کیا جہاں 125 کے مجموعے پر بابر اعظم 43 گیندوں پر 44 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی ساتویں وکٹ افتخار احمد کی صورت میں گری جو 18 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
اختتامی لمحات میں شاہین آفریدی نے ناقابلِ شکست 23 رنز بنا کر ٹیم کا ٹوٹل 159 رنز تک پہنچایا
Loading...