
بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی گاڑی سے شہریوں کو ٹکر لگنے کے معاملے میں پولیس نے اداکارہ اور ان کے ڈرائیور کو کلین چٹ دے دی۔
واضح رہے کہ ہفتے کی رات ممبئی میں مبینہ طور پر تیز رفتار ڈرائیونگ کے الزامات کے بعد 49 سالہ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی مشتعل افراد سے جھڑپ ہوئی اور اسی دوران ان پر اور انکے ڈرائیور پر حملہ کیا گیا تھا۔
یکم جون کو پیش آنے والے ناخوشگرار واقعہ سے متعلق اب ممبئی پولیس نے بتایا کہ آس پاس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے تصدیق ہوگئی ہے کہ روینہ ٹنڈن کی گاڑی سے کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا