ٹی20 ورلڈکپ: امریکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے 11ویں میچ میں امریکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے کپتان مونک پٹیل کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے خلاف جیت شاندار رہی تھی۔ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو بولنگ کرتے، چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں گرین شرٹس کا آج پہلا امتحان ہے۔ پاکستان آج میزبان امریکا کے خلاف ڈیلاس میں مدمقابل ہے۔

دوسری جانب ایونٹ کی شریک میزبان ٹیم امریکا نے پہلے میچ میں کینیڈا کو شکست دی تھی۔

قومی آل راؤنڈر عماد وسیم سائیڈ اسٹرین انجری باعث پہلے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پہلی بار ایونٹ میں شرکت کرنے والی امریکی ٹیم نے گزشتہ ماہ بنگلادیش کو ٹی 20 سیریز میں شکست دی تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*