چین پاکستانی نوجوانوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مفت تربیت دے گا

چینی ٹیکنالوجی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوگئے، جس کے مطابق چین 2 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مفت تربیت دے گا، پاکستان میں سیف سٹیز کے قیام، ای گورننس، کلاؤڈ سروسز اور معیشت کی ڈیجیٹائزیشن میں بھی بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ ارکان کے ساتھ چین کے شہر شینزن میں ہواوے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں وزیراعظم کا روایتی موسیقی سے استقبال کیا گیا، جبکہ ہواوے ہیڈ کوارٹرز کو پاکستانی ٹرک آرٹ سے مزین کیا گیا تھا۔

وزیراعظم اور ہواوے کے چیئرمین کی ملاقات بھی ہوئی، جس میں وزیراعظم نے چیئرمین ہواوے کو پاکستان کے دورے اور سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

پاک چائنا بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا  کہ ماضی میں رہیں گے تو کچھ حاصل نہیں کرسکیں گے، ماضی کو چھوڑ کر آگے بڑھیں گے تو ہی کامیابی مل سکے گی۔

وزیراعظم سے چینی کمپنی ٹرانشیئن ہولڈنگز کے بانی اور چیئرمین نے بھی ملاقات کی، جس میں انہوں نے پاکستان میں موبائل فون یونٹ میں سرمایہ کاری میں وسعت کی یقین دہانی کروائی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*