سندھ میں آوٹ آف اسکول چلڈرن کے لیے ڈونرز کانفرنس کرنے کا فیصلہ


محکمہ تعلیم سندھ اور یونیسیف میں اتفاق ہوگیا


کراچی(رپورٹ: کامران شیخ)

سندھ میں محکمہ تعلیم سندھ اور یونیسیف کے اشتراک سے آؤٹ آف اسکول چلڈرن کے لیے ڈونرز کانفرنس کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا,کانفرنس رواں سال ستمبر کے مہینے میں منعقد کی جائے گی۔صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ سے یونیسیف کے وفد کی ملاقات میں اتفاق ہوگیا۔ تین رکنی  وفد میں یونیسیف کے کنٹری ریپریزینٹیٹو عبداللہ فادل، ایجوکیشن مینجر یونیسیف ابیر مقبول، ایجوکیشن اسپیشلٹ آصف ابرا نے شرکت کی۔اس موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ زاہد علی عباسی اور چیف پروگرام آفیسر آر ایس یو ڈاکٹر جنید سموں بھی موجود تھے۔وفد کا کہنا تھا ک یونیسیف کے اشتراک سے آوٹ آف چلڈرن کے لیے ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دی جائے گی۔یونیسیف کے کنٹری ریپریزینٹیٹیو عبداللہ فادل نے کہا کہ سندھ نے آوٹ آف اسکول چلڈرن معاملے پر باقی صوبوں کے مقابلے میں مؤثر آواز اٹھائی ہے , صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ نئے داخلے اور اسکول سے رہ جانے والے بچوں کو اسکولوں میں واپس لے کر آنا ہماری پہلی ترجیح ہےہماری سب سے بڑی کامیابی داخلے کے بعد بچے کے تعلیمی تسلسل کو قائم رکھنے سے ہوگی۔ آوٹ آف چلڈرن اسکول کی تعداد کو کم کرنے کے حوالے سے اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ نان فارمل ایجوکیشن، پرائمری اسکولز کی اپ گریڈیشن، اور بچیوں کی ٹراسپورٹیشن سہولت اقدامات سے آو ٹ آف اسکول مسئلے سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ سندھ میں ماڈل اسکول سپورٹ یونٹ کے قیام سے ایک جدید اور سہولیات پر مبنی تعلیمی نظام شروع کرنے کا موقع ملے گا۔
وفد نے محکمہ تعلیم کی طرف سے “سائنس اِن سندھ” کے اقدامات کو سراہا اور اس ضمن میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سائنس اِن سندھ مہم کے لیے نان فارمل ایجوکیشن کوآرڈینیشن کمیٹی بنا کر مل کر کام کریں گے۔بعد ازاں صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے وفد اراکین کو اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*