حکومت نے نئے مالی سال (25-2024) کا بجٹ رواں ماہ پیش کرنے کے لیے کمر کس لی ہے

حکومت نے نئے مالی سال (25-2024) کا بجٹ رواں ماہ پیش کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔

مہنگائی نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑ رکھی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ آنے والے بجٹ میں بنیادی اشیائے ضروریہ سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔


وزیراعظم کی ہدایت نظرانداز، پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی
حکومت معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایک اور بیل آؤٹ پیکج حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے جس کے لیے آئی ایم ایف نے مختلف اشیاء پر سبسڈی ختم کرنے سمیت متعدد شرائط رکھ دی ہیں۔

باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بجٹ 25-2024 میں چائے، چینی، چاول، آٹا، دودھ اور پیکڈ ڈیری مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

حکومتِ پاکستان کو ہدایت دی گئی ہے کہ 30 جون تک صفر فیصد سیلز ٹیکس سیکٹر پر لگ بھگ 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “حکومت نے نئے مالی سال (25-2024) کا بجٹ رواں ماہ پیش کرنے کے لیے کمر کس لی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*